”میرے پاس تم ہو “ڈرامے کا اختتام دانش کی موت پر ہوگا ؟

 
0
320

کراچی جنوری 09 (ٹی این ایس): پاکستان میں قبولیت کا ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ کی سیکنڈ لاسٹ قسط رواں ہفتے نشر کی جائے گی۔ جس کے باعث اس ڈرامے کے مداحوں کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ ”میرے پاس تم ہو “ڈرامے کا اختتام دانش کی موت پر ہوگا ؟ ۔ ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ کے مصنف خلیل الرحمن قمر نے ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے ہنٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبول ترین ڈرامے پیارے افضل کا حوالہ دیا اور کہا کہ ڈرامے میں جب انہوں نے مرکزی کردار افضل کو مار دیا تھا جس پر ہوائی جہاز میں ایک خاتون نے تھپڑ جڑ دیا اور کہا کہ افضل کو کیوں مارا ۔
شاید آپ کو اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی آخری قسط لکھتے ہوئے میں روتا رہا۔ خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ صبح چار بجے قسط مکمل لکھ لینے پر میں نے اپنی بیٹی کو جگا کر آخری قسط سنا دی جس پر وہ بھی زار وقطار رونے لگی۔ خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ جب ہدایت کار ندیم بیگ کو یہ اسکرپٹ سنائی تو دوران ڈرائیورنگ چلتی گاڑی روکنی پڑی اور رو نا شروع کردیا۔
اس سے قبل رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ کمزود دل حضرات سے گزارش ہے کہ ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط یکھتے وقت اپنے دلوں کو تھام کر بیٹھیں۔ مشہور و معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اس وقت تمام لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبولیت کا حامل ہے اور ہفتہ کو اپنی قسط کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک میاں بیوی کے درمیاں گھومتی ہے۔ اس ڈرامے میں شوہر کا کردار مشہور و معروف اداکار ہمائیوں سعید نبھا رہے ہیں جبکہ ڈرامے میں انکا نام دانش ہے اور انکی بیوی کا کردار آئزہ خان نبھا رہی ہیں جنکا نام اس ڈرامے میں مہوش ہے۔