اٹلی کی مشہور اداکارہ جینا لولو بریجیڈا انتقال کر گئیں

 
0
416

اٹلی کی مشہور اداکارہ جینا لولو بریجیڈا 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اطالوی میڈیا کے مطابق جینا لولوبریجیڈا کا شمار 50 اور 60 کی دہائی میں یورپی سنیما کے مشہور ترین فلمی ستاروں میں ہوتا تھا۔

جینا لولو بریجیڈا کی وفات کی اطلاع ان کے پڑپوتے فرانچسکو لولوبریجیڈا نے دی جو ان دنوں اٹلی کے وزیر زراعت ہیں۔

اداکارہ کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بھی کہا جاتا رہا، وہ 60 کی دہائی کے بعد سیاست اور فوٹو گرافی میں مصروف رہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال اطالوی سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابات میں حصہ بھی لیا جس میں انہیں کامیابی نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ جینا لولوبریجیڈا کی مشہور فلموں میں Beat the Devil، The Hunchback of Notre Dame، اور Crossed Swords شامل ہیں۔