بی پی ایل، کومیلا وکٹورینز اور سلہٹ اسٹرائیکر نے اپنے میچز جیت لیے

 
0
109

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا، محمد رضوان نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایک اور میچ میں سلہٹ اسٹرائیکر نے ڈھاکا ڈومینیٹر کو باآسانی 5 وکٹ سے مات دے دی، محمد حارث نے 44 رنز بنائے، عماد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے 14ویں میچ میں چٹوگرام چیلجنرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنزبنائے، شوگیٹا ہوم نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

میچ میں خوشدل شاہ اور مصدق حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، کومیلا وکٹورینز نے ہدف باآسانی اٹھارہویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کرلیا، لٹن داس 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایک اور میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 5 وکٹوں سے مات دےدی۔

129رنز کا ہدف سلہٹ اسٹرائیکرز نے چار گیندیں قبل حاصل کرلیا، محمد حارث 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بی پی ایل کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔