جماعت اسلامی کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

 
0
131

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کےخلاف جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

انہوں نے 10حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔

جماعت اسلامی نے آج منصورہ میں اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی وہ پہلی پارٹی ہوگی جس سے ہم رابطہ کریں گے۔

سعید غنی کا اپنے ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔