ہائی کورٹ نے وزارت ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کیس میں حکم امتناع میں 12 فروری تک توسیع کر دی

 
0
323

راولپنڈی جنوری 14 (ٹی این ایس): ہائی کورٹ نے وزارت ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کیس میں حکم امتناع میں 12 فروری تک توسیع کر دی۔ منگل کو پٹیشن کی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلاء کوتیاری کے ساتھ عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ۔ یاد رہے کہ ریلوے پریم یونین نے قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دینے کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔