انوکھی شادی: مسجد امام کی بیوی کا شادی کے بعد مرد نکلنے کا انکشاف

 
0
380

شادی کے بعد امام مسجد کے گھر سے کپڑے اور ٹی وی چوری کیا ‘ گارفتاری کے بعد پولیس نے مرد قرار دےدیا
یوگینڈا جنوری 14 (ٹی این ایس): امام مسجد کی شادی کے دو ہفتے کے بعد بیوی مرد نکل آئی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یوگینڈا کے شہر کیونگا کی ایک مسجد کے امام کی دو ہفتے قبل شادی ہوئی ، شادی کے دوہفتے کے بعد امام مسجد محمد مُتمبہ نے اپنی بیوی کو مرد پایا۔ بیوی نبوکیرا کے مرد ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بیوی کو متنبہ کے گھر سے کپڑے اور ٹی وی چوری کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا ۔
حراست میں لینے کے بعد پولیس کو ایک خط ملا جس میں امام مسجد کی بیوی کا مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس کے مطابق نبوکیرا کو پہلے بھی بطور خاتون گرفتار کیا گیا تھا ۔ کیونکہ انہوں نے گرفتاری کے وقت حجاب اور لیڈیز سینڈل پہن رکھے تھے ۔ تاہم خاتون پولیس افسر کے جانچ پڑتال کرنے پر نبوکیرا مرد نکلا۔ پولیس نے متاثرہ امام مسجد مُتمبہ کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوی مرد ہے، جس کی شناخت 27 سالہ ریچرڈ کے نام سے ہوئی۔
جس کے بعد امام مسجد کو شدید جھٹکا لگا۔ پولیس نے بتایا کہ ریچرڈ نے مُتمبہ سے پیسے چوری کرنے کی غرض سے پیسے دو ہفتے قبل شادی کی اور شادی کے فوری بعد قیمتی کپٹرے اور پیسے چوری کرکے لے گئی۔ پولیس نے خاتون بن کر امام مسجد سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ انوکھی واردات کا یہ منفر واقعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔ تاہم لوگوں کی جانب سے اس انوکھی واردات پر طنز ومذاق بھی جاری ہے۔