سینیٹر رحمان ملک کا پاکستان پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی بنانے کا مطالبہ

 
0
296

اسلام آباد جنوری 14 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو آئینی درجہ دیا جائے اور ضروری قانون سازی کی جائے۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تشکیل دے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو آئینی درجہ دیا جائے اور ضروری قانون سازی کی جائے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جلد متعلقہ کمیٹی میں پرائس و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کیلئے مجوزہ بل پیش کرونگا، وقت کی ضرورت ہے کہ غیر اعلانیہ مہنگائی و دکانداروں کے من پسندقیمتوں کا ختم کیاجائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اتھارٹی کے تشکیل سے اشیائے ضرویہ کا من پسند قیمتوں میں اضافے کا روجحان ختم ہو جائیگا، کارخانہ دار، تقسیم کنندگان اور دکانداروں کو اشیاء کی معین قیمتیں برقرار رکھنے کا پابند کی جائے۔انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس کا جو جی چاہ رہا ہے قیمتیں لگا رہے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں وقفہ سوالات میں ڈرگ ایکٹ 2019 میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی، انھوں نے سینیٹر رحمان ملک کے جعلی ادویات کے حوالے سے سوال کو کمیٹی برائے صحت کو بھیج دیا، ڈرگ ایکٹ 2019 میں ترمیم وقت کی ضرورت ہے، جعلی ادویات بنانا ایک گھناؤنی و ناقابل معافی جرم ہے، جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف قانون میں کوتاہیاں موجود ہیں، مصدقہ اطلاعات کے باوجود ایف آئی اے جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف اقدامات نہیں لے سکتی، ڈرگ ایکٹ میں کوتاہیوں کیوجہ سے جعلی ادویات بنانے کیخلاف اقدامات لینے میں مشکلات درپیش ہیں، ڈرگ انسپکٹر کی اجازت کے بغیر ایف آئی اے کو جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف چھاپہ مارنے کی اجازت ہونے چاہئے، جعلی ادویات بنانے، ترسیل کرنے اور فروخت کرنے والوں کو سخت قید و بھاری جرمانہ ہونا چاہئے۔