جنرل زبیر محمود حیات کانیسکوم کا دورہ، اسٹریجک سسٹم پر اظہار اطمینان

 
0
136696

راولپنڈی اگست20(ٹی این ایس) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکوم کا دورہ کیا ہے ،جس میں انہوں نےصلاحیتوں میں بہتری لانے کے لے نیسکوم کے کردار پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکوم کے دورے کے دوران،   اسٹریجک سسٹم پر اظہار اطمینان کیا ہے۔جنرل زبیرمحمود حیات کو نیسکوم کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کہنا تھا پاکستان امن پسند ملک ہے،پاکستان کسی صورت اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے نیسکوم کے سائنسدانوں اور انجینیرز کی خدمات کوسراہا ،اس موقع پر چئرمین نیسکوم اور ڈی جی ایس پی ڈی بھی موجود تھے۔