نیب لاہور نے اسحاق ڈار کیخلاف انکوائری کا آغاز ،(منگل) کو طلب کر لیا

 
0
626

لاہور  اگست20(ٹی این ایس): نیب کے لاہور ڈویژن نے پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہی ان کے سمدھی اسحق ڈار کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے اسحق ڈار کو تفتیش کے لیے 22 اگست کو طلب کرلیا ہے جبکہ اس قبل انہیں 18 اگست کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسحق ڈار کے خلاف ان کی آمدن میں 91 گنا اضافے کی تفصیلات سے متعلق تفتیش کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نیب اسحق ڈار سے ان کی آمدن میں اضافے کے علاوہ فلیگ شپ انویسٹ منٹ، ہارٹ سٹون پراپرٹیز، کیو ہولڈنگز، کیونٹ ایٹن پلیس، کیونٹ سولین لمیٹڈ، کیونٹ لمیٹڈ، فلیگ شپ سکیورٹیز لمیٹڈ، کومبر انکارپوریشن اور کیپیٹل ایف زید ای سمیت 16 اثاثہ جات کی تفتیش بھی کرے گی۔