لاہور(ٹی این ایس) کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

 
0
357

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانتیں منظور کرلیں۔
ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ، کامران خان، محمد اویس سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔