روس :چاقو کا حملہ، 8 افرادزخمی،ملزم ہلاک

 
0
410

روس اگست20(ٹی این ایس): روس کے شمالی شہر سورگُوٹ میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 8افراد کو زخمی کر دیا، پولیس نے بعد ازاں نے اس شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

روس کی ’انویسٹی گیٹو کمیٹی‘‘ کے مطابق اس حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق دن کے قریب 11بج کر20 منٹ پر شہر کی مرکزی گلیوں میں گزرتے ہوئے چاقو کے وار کر کے 8افراد کو زخمی کر دیاتھا۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر اس شخص کو فائرنگ کے ہلاک کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سورگوٹ نامی یہ شہر روسی دارالحکومت ماسکو سے 2100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

روس کے تیل کی دولت سے مالا مال علاقے خانتی مانسی کے حکام کے مطابق چاقو کے وار سے زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 5دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام نے حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی