بارسلوناوین حملہ:ہلاک افراد کی یاد میں پھول رکھنےکاسلسلہ جاری

 
0
344

 

اسپین اگست20(ٹی این ایس): اسپین کے شہر بارسلونا میں وین حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں نے انسانوں کا مینار بنا کر توازن، ہمت اور مضبوطی کا اظہار کیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید دہشت گر د حملوں کا امکان نہیں ۔ وین کے مفرور ڈرائیور22 سالہ یونس ابو یعقوب کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں وین حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں سیکڑوں افراد نے جائے وقوعہ پر پھول رکھے اور ہلاک وزخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیا ۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنی مقامی روایت کے مطابق انسانوں کا مینار بنایا ، جس کا مقصدتوازن ، ہمت اور مضبوطی کا اظہار کرنا تھا ۔

اس کے علاوہ اسپین کے شاہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال جاکر وین حملے میں زخمی افراد کی عیادت بھی کی ۔

دوسری جانب وین حملے میں ملوث ڈرائیور 22 سالہ یونس ابویعقوب کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مراکشی نژاد یونس ابویعقوب ممکنہ طور پر اس حملے کا منصوبہ ساز ہوسکتا ہے ، تاہم اسپین میں مزید کسی دہشت گردی کاامکان نہیں ہے ۔