ٹرمپ کی دائیں بازوکےحامیوں کی طرفداری، امریکی جنرلوں کی مخالفت

 
0
401

 

امریکا اگست20(ٹی این ایس):  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےدائیں بازوکےحامیوں کی طرفداری پرامریکی جنرلوں کا ردعمل سامنے آگیا ۔میرین جنرل رابرٹ نیلرکا کہنا ہے کہ نسلی منافرت یا انتہا پسندی کی فوج میں کوئی جگہ نہیں ۔

ایڈمرل جان رچرڈسن کا کہنا ہے کہ شارلٹس ویل کےواقعات قبول نہیں،انہیں برداشت نہیں کرناچاہیے، امریکی بحریہ عدم برداشت اورنفرت کےخلاف ہے ۔

جنرل جوزف بولے نسل پرستی اورانتہاپسندی کی مذمت میں اپنےساتھی جوائنٹ چیفس کےساتھ ہوں جبکہ جنرل مارک میللی نے دوٹوک کہا کہ نسل پرستی ہماری اقدارمیں شامل نہیں،1775سےاس کےخلاف کھڑےہیں ۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےشارلٹس ویل میں نسل پرست مظاہرین کے خلاف سخت مؤقف اپنانےسےگریزکیاتھا