بوسٹن میں نسل پرستی کےخلاف ہزاروں افراد کی ریلی

 
0
390

امریکااگست20(ٹی این ایس):  امریکا میں نسل پرستوں کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی ۔سفید فام گروہ کی ریلی میں گنتی کے لوگ جبکہ مخالفین کی ریلی میں 40 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔

ریلی کے دوران تصادم سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے بدنظمی کے الزام میں 27 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق انتہائی دائیں بازو کے سفید فام امریکیوں کی ریلی میں گنتی کے چند افراد شریک ہوئے جبکہ اس کے خلاف ہونےوالی ریلی میں 40ہزار سے زائد شہری موجود تھے ۔

ریلی کے دوران کشیدگی اور تصادم سے بچنے کے لیے پولیس کے بھاری نفری بھی تعینات تھی جنہوں نے بدنظمی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ امریکا میں نفرت اور نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نسل پرستی کو حب الوطنی سے تعبیر کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔