کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں قابو سے باہر

 
0
473

کراچی اگست 20(ٹی این ایس)کراچی میں بینک لوٹنے سے لے کر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے تک، تمام ہی گروہ کھلے عام وارداتیں کررہے ہیں، دوسری جانب نفاذقانون کے ادارے شہر میں جرائم کم ہونے کے دعوے کررہے ہیں ،مگر شہری اس سے متفق نہیں۔

کراچی میں کالعدم تنظیمیں ہوں، گینگ وار یا پھر سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ، سب ہی اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔