راولپنڈی ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا انعقاد کیا

 
0
414

راولپنڈی جون 03 (ٹی این ایس): میٹنگ میں چاند رات اور عید الفطر کے حوالہ سے امور ڈسکس کیے گئے، ہدایت کی گئی کہ تمام ایس ایچ اوز بمطابق سیکیورٹی پروگرام اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے ملازمان کو بریفنگ دیں گے۔ زیادہ رش والے علاقہ جات میں سول پارچات میں ڈیوٹی لگائی جائے
کھلے مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جاتی ہے وہاں بھی انتظامات مکمل کیے جائیں۔ ٹریفک پولیس سے مل کر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی ضابطہ عمل میں لائیں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے