وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عیدالفطر کے موقع پر شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت۔

 
0
464

لاہور جون 03 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کیلئے مرتب کئے جانے والے ایکشن پلان پر عملدرآمد نظر آنا چاہیئے۔ اچھی انتظامیہ وقت سے پہلے پیش بندی کرکے اقدامات کرتی ہے۔ صفائی نصف ایمان ہے۔ عید کے موقع پر صاف ستھرا ماحول شہریوں کی خوشیوں کو دوبالا کرے گا۔ متعلقہ اداروں کو شہروں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ صفائی کے بہترین انتظامات سے شہریوں کو سہولت ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے۔ چھوٹے شہروں کی صفائی کیلئے متعلقہ اداروں کو پوری طرح متحرک ہونا چاہیئے۔