ماضی میں شو بازیاں ہوتی رہیں اور جعلی کام کئے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
289

لاہور جون 04 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیاگیا۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے کے عوام آج بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے۔ برسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگے گا۔ ہم کوئی اورایجنڈا لے کر نہیں آئے، صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ صوبے کے عوا م کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ ذاتی مفادات کی سیاست کبھی کی ہے اور نہ کریں گے۔ صرف اورصرف ملکی مفادات کوعزیز سمجھتے ہیں۔