عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، کوشش ہے معاشی عمل تیز اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو. وزیراعظم کا اجلا س سے خطاب

 
0
2190

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں مشکل مالی حالات کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاستی املاک کوتعمیرات اورخصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لئے بروئے کار لانا حکومتی پالیسی ہے، تعمیرات سے متعلقہ ریگولیٹری باڈیزبشمول سی ڈی اے میں آباد کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا، این او سیز کی بجائے قوانین اورقواعد و ضوابط سے مطابقت رکھنے کے نظام کو فروغ دیا جائے گا.وزیراعظم نے کہا کہ مسابقتی کمیشن تعمیرات سے وابستہ خام مال کی قیمتوں میں غیر حقیقی اضافہ روکے، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے معاشی عمل تیزہوگا، مشکل مالی حالات کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو، تعمیرات کے شعبے کے فروغ میں حکومت ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرے گی.وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو صنعت قراردینے پرجلد ازجلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تعمیرات کے شعبے میں کارٹل بنانے کے رجحانات کا خاتمہ کیا جائے.
وزیراعظم نے کہا کہ صنعت کی بحالی سے روزگار، کاروبار میں اضافہ ہوگا، تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی ملکیت میں ریاستی املاک کی تعمیرات ترجیحات کا حصہ ہے، ریاستی املاک کا کم آمدن افراد کے لیے برﺅے کار لانا پالیسی کا اہم جزو ہے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو صنعت قرار دیے جانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، صنعت کا درجہ ملنے سے شعبے کو دیگرصنعتوں کی طرح سہولتیں میسر آئیں گی.عمران خان نے کہا کہ خام تعمیراتی مال کی قیمتوں میں غیرحقیقی اضافے پر مسابقتی کمیشن کردار ادا کرے، تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعمیرات کے شعبے سے 40 سے زیادہ دیگر شعبہ جات وابستہ ہیں، شعبے کے فروغ سے معاشی عمل تیز اور نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے.انہوں نے کہا کہ مشکل مالی حالات کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، ہر ممکن کوشش ہے معاشی عمل تیز اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو‘وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیرات کے فروغ میں حکومت ہر ممکنہ سہولت کے لیے پرعزم ہے، حکومت پہلے مرحلے میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے لیے 25 ارب مختص کرچکی ہے.
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیراتی صنعت کے لیے اقدامات سے متعلق اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سرکاری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی‘وزیراعظم عمران خان کو حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کی بریفنگ دی گئی، انڈسٹری کےفروغ، بحالی کے لیے تجاویز وزیراعظم کوپیش کردی گئیں.