ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف کا اڈیالہ جیل کا دورہ، اسیران کے مسائل سنے، انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی

 
0
495

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): مورخہ 15 جنوری 2020 کو ملک اعجاز آصف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا عمر جاوید ورک سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج صاحبان نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
معزز جج صاحبان نے نوعمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر انتظام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا اور ٹیوٹا کی جانب سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔

انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ ملک اعجاز آصف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 08 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج 08 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔