کراچی کی فضاء میں دو مسافر طیارے آمنے سامنے آ گئے، دونوں طیاروں کا درمیانی فاصلہ پانچ میل سےکم رہ گیا،پائلٹس کی حاضر دماغی سے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے

 
0
521

کراچی جنوری 18 (ٹی این ایس): کراچی کی فضاء میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔دونوں پائلٹ نے حاضر دماضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا،جب کہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا جس سے حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیرلائن طیارے آمنے سامنے آ گئے تاہم دونوں پائلٹس نے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔
پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی جب کہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی،اس دوران پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آ رہی تھی اور طیارہ 40ہزار فٹ بلندی پر تھا اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 35 فٹ بلندی پر ٹرازٹ ٹریفک پر تھی۔دونوں طیاروں کا درمیانی فاصلہ پانچ میل سے انتہائی کم رہ گیا تھا۔
پی ائی اے بوئنگ 777 میں موجودہ TACAS سسٹم فعال ہو گیا تھا تاہم دونوں کپتانوں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں طیاروں کو بچایا۔پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا جب دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے واقع کا نوٹس لے لیا جب کہ مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اس وقت ڈیوٹی پر موجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا۔جب کہ تینوں اے ٹی سی کو سولو ڈیوٹی سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ائیرٹریفک کنٹرولر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دونوں طیاروں کے آمنے سامنے آنے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔