پشاور(ٹی این ایس) آرمی چیف نظر رکھیں، کور کمانڈر ہاوس میں اجلاس کیسے ہوا، اے این پی

 
0
801

کورکمانڈر ہاس میں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس پر ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کور کمانڈر ہاس میں کابینہ اجلاس کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں پختونخوا کابینہ اجلاس کے متعلق وضاحت دیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نظر رکھیں کہ کور کمانڈر ہاس میں اجلاس کیسے ہوا، تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاس میں ہو۔ترجمان اے این پی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاس میں کابینہ اجلاس کی تحریک انصاف نے کوئی تردید جاری نہیں کی۔ تحریک انصاف کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے۔