سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر آئی جی تعینات نہیں کیا جاسکتا، سعید غنی

 
0
325

کراچی جنوری 29 (ٹی این ایس): سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر آئی جی تعینات نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم نے دو ناموں پر اتفاق کیا تھا انہیں میں سے آئی جی ہونا چاہیے۔میڈیا سے بات چیت میں سعید غنی نے کہاکہ وفاق سے باضابطہ کسی آئی جی کے نام کی اطلاع نہیں آئی، سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر آئی جی تعینات نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دو ناموں پر اتفاق کیا تھا انہیں میں سے آئی جی ہونا چاہیے، ہم نے جو پانچ نام دیے ہیں انہیں میں سے کسی کو آئی جی ہونا چاہیے، وفاق کوئی اپنا نام دے گا تو یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اپنی مرضی کا آئی جی لگوائے گا تو ہم امن وامان کی ذمہ داری سے الگ ہو جائیں گے، 5 ناموں کے علاوہ کوئی اور آئی جی بنا توامن وامان کی ذمہ داری وفاق پر ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ قانون میں یہ نہیں لکھا کہ ہر ایم پی اے، ایم این اے کو مطمئن کیا جائے۔