آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں مصالحتی عمل بارے امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور بشمول مجموعی علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا

 
0
9644

راولپنڈی ۔ 31 جنوری (ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں مصالحتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول مجموعی علاقائی سکیورٹی صورتحال اور جاری افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو افغانستان میں مصالحتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے خطہ میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔