امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی

 
0
331

نیویارک ۔ 31 جنوری (ٹی این ایس) امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے عالمی معیشت پر اثرات ہیں تاہم اوپیک کے پیداوار کے حوالے سے جلد اجلاس کے امکانات کے باعث قیمتوں میں کمی قابو میں رہی۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 1.78 ڈالر ( 3 فیصد) کم ہوکر 58.03 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.49 ڈالر (2.8 فیصد ) کمی کے ساتھ 51.84 ڈالر فی بیرل طے پائے۔