چین میں کرونا وائرس سے اموات 170 ،متاثرین کی تعداد7711 ہو گئی، نیشنل ہیلتھ کمیشن کی تصدیق

 
0
378

بیجنگ ۔ 31 جنوری (ٹی این ایس) چین میں کرونا وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 170ہے جبکہ اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7711 ہو گئی ہے ۔ جمعرات کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ بدھ کو خود مختار علاقوں ، میونسپلیٹیز اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور سمیت 31 صوبوں میں مزید 1737 شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کمیشن کے مطابق پہلا تصدیق شدہ کیس تبت میں میں سامنے آیا، 131 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 38 نئی اموات ہوئیں، ہوبی میں 37 ، سیچوان میں ایک کیس سامنے آیا۔ کمیشن نے بتایا ہے کہ 21 مریض روبصحت ہونے پر ڈسچارج جبکہ 4148 نئے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں ۔ کمیشن کے مطابق 29 جنوری کی شام تک اسے 31 صوبوںسے جو مجموعی رپورٹ موصول ہوئی اس میں بتایا گیا ہے کہ 7711 تصدیق شدہ کیسز کی نشاندہی ہو گئی ، 31 کیسز سنگین نوعیت کے ہیں ، 170 اموات ہوئیں جبکہ 124 نئے کیسز سمیت 12167 مشتبہ مریض سامنے آئے ۔ فی الحال 88693 قریبی رابطوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2364 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 81947 افراد طبی معائنہ سے گزر رہے ہیں۔ ہانگ کانگ میں 10 ، مکاؤ میں 7 اور تائیوان میں 8 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔