بیف کھانے ‘ کھلانے پر قتل و غارت مچانے والا بھارت گوشت برآمد کرنے والا دنیا کاتیسرا ملک بن گیا

 
0
605

لاہور جولائی30 (ٹی این ایس )ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بیف کھانے اور کھلانے پر قتل و غارت مچانے والا بھارت دنیا کاتیسرا سب سے بڑا گوشت برآمد کرنے والا ملک بن گیا ۔فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن اور آرگنائزیشن فاراکنامک کو آپریشن کے 2017 سے 2026 کے زرعی جائزے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اگلے دس سال بھی اس پوزیشن پر قائم رہے گا۔رپورٹ میں گوشت کی قسم کا کوئی تعین نہیں کیا گیا تاہم کہا جارہا کہ اس کا زیادہ تر حصہ بھینس کے گوشت پر مشتمل ہے۔او ای سی نے انکشاف کیا کہ بھارت نے گزشتہ سال 363000 ٹن بیف برآمد کیا تھا، بھارتی گوشت برآمد کی مقدار اگلے دس سال اسی طرح رہے گی ۔برازیل دنیا کا سب سے بڑا بیف ایکسپورٹر ہے جبکہ آسٹریلیا اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔