کرک میں مدرسے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ٗ کئی زخمی

 
0
416

کرک جولائی 30(ٹی این ایس )پختونخوا میں مدرسے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع کرک کے علاقے صابرآباد میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد ملبے تلے دب گئے۔پولیس کے مطابق صابر آبا د میں واقع مدرسے کی بوسیدہ چھت بارش کے باعث گرگئی ٗحادثے کے وقت مدرسے میں اساتذہ اور طالب علم درس و تدریس میں مصروف تھے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔، مدرسہ ذرائع کا کہنا تھا کہ چھت بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔