تہران فروری 06 (ٹی این ایس): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بھی دیرنہ مسئلہ کشمیر پر بول اٹھے، مسئلہ کشمیر کو عالم اسلام کا معاملہ قرار دے دیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہندوستانی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ کشمیر میں مسلمانوں مظالم جاری رکھے گی اور کوئی رد عمل نہیں آئے گا تو وہ غلط سوچتی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالم اسلام اور انسانیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو مسلمانوں پر گزر رہی ہے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ تہران میں عوامی عظیم اجتماع سے خطاب کرتے امام خامنہ ای کا کہنا تھا مشرق وسطی کے لئےامریکی امن منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے قبل ہی نابود ہوجائے گا۔ بدھ کو مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کے دوران امام خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سینچری ڈیل منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا۔