صدر آزاد کشمیر نے ملالہ یوسفزئی سے اہم درخواست کردی، عوام ردِ عمل کی منتظر

 
0
251

اسلام آباد فروری 07 (ٹی این ایس): صدر آزاد کشمیر سردارمسعودخان نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت انتہا کو پہنچ گئی ہے، عالمی میڈیا اور حکومتیں خاموشی توڑیں، مسئلہ کشمیر صرف عالمی اداروں اور حکومتوں کی ذمہ داری نہیں۔

مسعودخان نے طلبا کی عالمی میڈیا اور حکومتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا نوجوان سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کو بےنقاب کریں، نوجوان عالمی حکمرانوں اور اداروں کو جھنجوڑیں۔

بعد ازاں صدرآزادکشمیرمسعود خان کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ہوئی، جس میں انھوں نے ملالہ سے کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست کردی۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مودی نے 6 ماہ پہلے جو قدم اٹھایا تھا، میرا ایمان ہے کشمیر اب آزاد ہوگا، 5 اگست کو مودی وہ غلطی کر بیٹھا ہے جس سے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرار ہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 187 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبار کی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔