وزیراعظم کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے اجلاس

 
0
275

اسلام آباد 04 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھایا جائے تاکہ انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جا سکے۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے پیش رفت پر باقاعدگی سےآگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔ انہوں نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی ضرورت پربھی زور دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے ملتان اور بہاولپور میں پولیس کے دفاتر کے قیام اور پولیس سے متعلقہ اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو شناخت دینے کے حوالے سے عملی اقدمات پی ٹی آئی حکومت کی جنوبی پنجاب کے عوام سے دلی وابستگی کا ثبوت ہے۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔۔حکومت کی اولین ترجیح عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔۔