گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

 
0
2884

اسلام آباد 04 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج مملکت میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تیز بارشیں ہوں گی جبکہ گردوغبار کے ساتھ ہوائیں بھی چلیں گی۔

سعودی شہر جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم اور حائل میں بارش کا قوی امکان ہے، موسلادھار بارشوں کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا، جبکہ شمال اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

بحر الاحمر کے جنوب مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہوا کی رفتار 16 سے 40 کلو میٹرفی گھنٹہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حدنگاہ صفر بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب شہری دفاع کی جانب سے شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص کر ان مقامات پر جہاں گرد وغبار کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔