اسلام آباد جولائی 5(ٹی این ایس):ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران آنکھوں کے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہو جاتاہے جس سے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کی ضرورت ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مابق ماہر امراض چشم ڈاکٹر ناصر ضیاء نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں حفظان صحت کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے افراد آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جن میں بچوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے دوران آنکھوں کے انفیکشن میں 40 تا 60 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو خبر دار کیا کہ بارشوں کے موسم میں آنکھوں کی بیماریوں سے بچاو کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔