کراچی،گرمی کی شدت میں اضافہ

 
0
645

کراچی اکتوبر 7 (ٹی این ایس)شہر قائد میں درجہ حرارت مسلسل بڑھنا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں آئندہ چند دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کراچی میں سورج سوا نیزے پر ہوگا، نواکتوبر کو پارہ چالیس ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ہوشیار کردیا، کیونکہ اکتوبر میں گرمی قیامت ڈھانے آرہی ہے اور اس دوران دھوپ چمکے گی اور سورج آگ برسائے گا۔ گرم ترین ہفتہ کراچی والوں کا منتظر ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ابھی سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی ہے، جب کہ رئیل فیل اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہفتے کو گرمی میں ایک ڈگری اضافہ ہوگا۔۔ جبکہ رئیل فیل بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ جائے گی۔ اکوویدر فورکاسٹ کے مطابق کراچی والوں کی چھٹی یعنی اتوار کو اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اور رئیل فیل تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گی۔