ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد یوسف اوجلہ ہمراہ سردار عمر حسن سول جج راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
307

اسلام آباد مارچ 03 (ٹی این ایس): مورخہ 03 مارچ 2020 کو محمد یوسف اوجلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا سردار عمر حسن سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیر چوہدری نے ہمراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے معزز مہمانون کا استقبال کیا اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ معزز جج صاحبان نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔

محمد یوسف اوجلہ نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معزز جج صاحبان نے نوعمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر انتظام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز لا معائنہ کیا اور ٹیوٹا کی جانب سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔
انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔