سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے ایس ایس پی اور اے ایس پی سول لائن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

 
0
1127

راولپنڈی مارچ 03 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے ایس ایس پی اور اے ایس پی سول لائن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس، دو کمسن بچوں کے قتل اور زیادتی کے واقعات کا ملزم ذوالفقار گرفتار، سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ 11 سالہ بچے اریب کے قتل کا واقعہ انتہائی پریشان کن تھا، ملزم نے دونوں بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد ان سے زیادتی کی۔ مقتول اریب کی نعش زیر تعمیر گھر سے ملی۔ اکتوبر 2019 میں 9 سالہ نوید خان کو بھی اسی طرح قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ الحمد اللہ …ہم نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے دونوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے جائے وقوعہ پر جاکر تمام واقعہ کے بارے میں انکشاف کیا۔ یہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے،

ملزم نے پہلی اور دوسری واردات کے بعد اپنی والدہ کا آگاہ کیا۔ اس واقعہ کے بعد ملزم اور اس کی والدہ کی ہٹ دھرمی یہ تھی کہ یہ بچوں کے گھروں میں کام اور ان کے جنازوں میں بھی شامل تھے۔ نوید کو کبوتر اور اریب کو پتنگ دینے کا لالچ دے کر اغواء کیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی سول لائنز سرکل اور ایس ایچ او ایئرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کی کارکردگی کا آپ نیو ٹاؤن تھانہ کے قریب ہونے والے قتل کے ملزمان کی گرفتاری اور پی ایس ایل ڈیوٹی سے جائزہ لے سکتے ہیں۔

پی ایس ایل کی اہم ڈیوٹی کے باوجود ایس ایچ اوز تھانوں میں حاضر ہیں۔ ہمیں قاتل سے کوئی ہمدردی نہیں مگر اس کی ماں پر دکھ ہے جس نے اپنے بیٹے کی غلطیوں پر پردہ ڈالا۔ راولپنڈی کے میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا احتجاج کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں کام تو کرنے دیں اور موقع دیں۔ تفتیشی افسران نے سینکڑوں سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد ملزم کو ٹریس کیا۔ ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہونگے کسی بھی بڑے یا چھوٹے واقعہ کی تفتیش میرٹ پر کی جاۓ گی۔