دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے،مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 
0
249

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (ٹی این ایس) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، جنونی ہندو جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا، قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے، آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ جنونی ہندو جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں،لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔ آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔اقلیتیں تباہ حال ہیں اورمعاشرہ منقسم ہے۔