صدر کینٹ میں ہونے والا بلائنڈ ڈبل مرڈر ٹریس، ملزم گرفتار

 
0
333

راولپنڈی مارچ 04 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صدر کے علاقہ میں ہونے والے بلائنڈ ڈبل مرڈر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حاجی محمود عرف گڈو اور موسی طاہر بٹ کو قتل کیا تھا۔ ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ملزم 2019 کے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی ہے۔ اشتہاری مجرم نے 2019 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبین الرحمن کو فائر کرکے قتل کیا تھا۔ خطرناک مجرمان کے خلاف کاروائی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر سپیشل کمپین کا حصہ ہے، ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے کے لئے نہایت اہم ہے۔