لاڑکانہ کو پیرس بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جگہ جگہ سیوریج کے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیر

 
0
292

لاڑکانہ مارچ 04 (ٹی این ایس): لاڑکانہ کو پیرس بنانے کے دعوے داروں کے لئے لمحہ فکریہ شہر میں جہاں روڈ رستوں گلی کوچوں میں سیوریج کا گندا پانی اور گندگی کے انبار نظر آتے ہیں تو وہیں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کی نااہلی کی بھی کوئی مثال نہیں، نیو بس ٹرمینل کے قریب موجود آرٹس اینڈ کامرس کالج کے گیٹ اور مین روڈ پر سیوریج کا گندا پانی پچھلے کئی ہفتوں سے کھڑا ہونے کے باعث کالج انتظامیہ طلبہ و طالبات سخت پریشانی اور اذیت کا شکار ہو چکے ہیں۔ کالج انتظامیہ نے بتایا کہ گیٹ کے ایک طرف لوکل ٹرانسپورٹ چنگچی رکشا تو دوسری جانب گندگی غلاظت سیوریج کے گندے پانی سے بیماریاں جنم لیتی ہیں کالج انتظامیہ طلبہ وطالبات کو اس گندگی اور
غلاظت سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ قریب میں ہی مسجد بھی ہے اور نمازیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لاڑکانہ کی انتظامہ اور مئیر لاڑکانہ کی اس طرف کوئی توجہ نہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر بلدیات و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارہ کالج انتظامہ طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر نہ لگایا جائے