آر ڈی اے کی سرپرستی سے سلور سٹی نامی جعلی ہاوسنگ منصوبہ کی لوٹ مار کا انکشاف

 
0
1278

راولپنڈی ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے ایک افسر سمیع اللہ کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانون ہاوسنگ منصوبے کے پلاٹوں کی فروخت کا کارروبار جاری
متنازعہ زمین کے متعلق عدالت کے احکامات آر ڈی اے کے ملازمین نے سلور سٹی کی فائل سے غائب کر دئیے
زمین کے اصل مالکان نے معاملہ نیب اور اینٹی کرپشن کے پاس لے جا نے کے درخواست تیار کر لی
اسلام آباد مارچ 04 (ٹی این ایس): راولپنڈی ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے راولپنڈی گرجا روڈ پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی سلور سٹی این او سی حاصل کیے بغیر ہی پلاٹوں کی خرید و فروخت کا غیر قانونی کارروبار شروع کر رکھا ہے تفصیلات کے مطابق سلور سٹی کے نام سے ایک غیر قانونی ہاوسنگ منصوبہ بنا کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ماضی میں ایسی بہت سے غیر قانونی ہاوسنگ منصوبے کر عوام کو لوٹا گیا ہے آر ڈی اے کے بعض افسران غیرقانونی ہاوسنگ منصوبوں کی سرپرستی کر تے ہوئے عوام کو لوٹنے میں اس غیر قانونی ہاوسنگ پروجیکٹ کی پشت پناہی کر رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے سلور سٹی نامی ہاوسنگ منصوبہ جس نے اپنا کیس آر ڈی اے میں جمع کر رکھا ہے سلور سٹی نامی ہاوسنگ منصوبے کے پاس موجود زمین کے معاملہ پر عدالت میں کیس چل رہے ہیں عدالت نے متنازعہ زمین کے معاملہ پر ناصرف زمین کے مالکان کو حکم امتناعی دے رکھا ہے اور آر ڈی اے متنازعہ زمین کے باعث سلور سٹی نامی ہاوسنگ منصوبے کو این او سی دینے سے قاصر ہے عدالت کے واضح احکامات کے باوجود آر ڈی اے کا متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع اللہ سلور سوسائٹی نامی غیر قانونی منصوبے کی سرپرستی کر رہا ہے آر ڈی اے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ناصرف سلور سٹی نامی ہاوسنگ منصوبے کی خلاف قانون ڈویلپمینٹ جا ری بلکہ سلور سٹی کے نام سے ایک بڑا دفتر بنا کر عوام کو غیر قانونی طور پلاٹ بھی فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ آر ڈی اے کے فیلڈ افسران اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی سلور سٹی کو نہ تو اب تک ڈویلپمینٹ سے روکا اور نہ انکو پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت سے روکا جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے آر ڈی اے کے چند افسران عوام کو لوٹنے والے غیر قانونی منصوبے میں مکمل حصہ دار ہے ذرائع کا کہنا آر ڈی اے افسران کی اس مبینہ چشم پوشی اور اپنے فرائض میں غفلت کے تمام ثبوت جلد ہی قومی احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حکام کو بھجوائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو سکے ذرائع کا کہنا ہے آر ڈی اے کے چند افسران کی بدولت درجنوں غیرقانونی منصوبے بھی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں جلد ہی آر ڈی اے کی مبینہ غفلت و مبینہ کرپشن کے بہت واقعات بے نقاب ہونے والے ہیں۔ یہ معلومات بھی سامنے آئی ہیں سلور سٹی کے نام سے اب تک درجنوں شہریوں کو پلاٹ فروخت کئے گئے ہیں