سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کا  چولستان میں راستہ بھول کر جاں بحق ہونے والی تین بچیوں کی موت کو قدرتی قرار دینے پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظور

 
0
596

اسلام آباد، ستمبر 04 (ٹی این ایس):سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کا چیئرمین سینٹر رحمان ملک کی سربراہی میں اہم اجلاس میں چولستان کے صحرا میں راستہ بھول کر جاں بحق ہونے والی تین بچیوں کی موت کو قدرتی قرار دینے پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کر لی گئی ۔کمیٹی اجلاس کے دوران سینٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بچیوں کو قتل کرکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ٹیپمرنگ کی گئی اور پہلی دفعہ کیس کی  تحقیقات کرنے والے پولیس اہلکاروں اور میڈیکل سٹاف نے شواہد مٹانے کی کوشش کی   واقع کی تحقیقات کے بعد بچیوں کے قتل کا انکشاف ہونے پر دوبارہ نمونے لیکر پوسٹ مارٹم کیا گیا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل آفیسر کو دھمکیاں دی گئیں جنہیں لاہور تبدیل کر دیا گیا کمیٹی نے واقعہ کی دوبارہ تحقیقات کرنے والی ڈی پی او بہاولنگر اور میڈیکل آفیسر  کی کارکردگی کو سراہا لیکن ڈی سی بہاولنگر کو تینوں لڑکیوں کی موت کو قدرتی قرار دینے پر تین یوم کے اندر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔۔۔اس سے پہلے سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکہ کی طرف سے کولیشن سپورٹ فنڈ روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور  امریکہ کی طرف سے کولیشن سپورٹ فنڈ روکنے پر فرانس کا ساتھ دینے پر فرانس کے اس اقدام کی بھی مذمت کی سینٹر رحمان ملک نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے عوامل پر قابو پانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ گرے لسٹ میں شامل ہونے کی وجوہات جانے اور ان عوامل پر فوری قابو پایا جائے ان کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کرکہ امتیازی رویہ اپنایا گیا بھارت میں آر ایس ایس اور راشٹریہ رائفل سمیت درجنوں شدت پسند تنظیمیں موجود ہیں لیکن انہیں گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا سینٹر اعظم خان سواتی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرز پر اسلام آباد میں بھی فوڈ اتھارٹی کے قیام کا اعادہ کیا اور کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ بہترین ہے جس میں معمولی تبدیلیوں کے بعد اسے وفاق میں نافذ کیا جائے ہے جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد خان نے وفاقی دارالحکومت میں کتوں،سوروں اور گدھوں کے گوشت کی فروخت پر خصوصی قانون بنا کر سزاؤں کو منشیات کی سزاؤں کے برابر کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ باہر سے کھانے پینے کی جو اشیاء درآمد کی جاتی ہیں انکی حقیقت عوام کو پتہ چل جائے تو عوام کی آنکھیں کھلی رہ جائیں کمیٹی نے سفارشات وزارت قانون کو بجھوانے کی سفارش کر دی۔

سٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے انتخابات 2018 میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر بھی بریفنگ لی اس دوران چیئرمین نادرا،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نمائندہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی کمیٹی میں طلب کیا گیا تھا جبکہ انتخابات میں استعمال ہونے والے  آر ٹی ایس اور آر ایم ایس پر خصوصی بریفنگ کیلئے ان اداروں کے تیکنیکی افسران بھی کمیٹی میٹنگ میں شریک ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل ضمنی انتخابات میں چار حلقوں میں ان دونوں سسٹمز کو تجرباتی بنیادوں پر آزمایا گیا تھا جس میں کچھ مسائل سامنے آئے تھے جن میں موبائل سیٹ کی فراہمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل بھی شامل تھے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 82 ہزار موبائل خرید کر پریذائیڈنگ افسران کو دیئے گئے جن پر لگ بھگ اٹھارہ کڑوڑ روپے اخراجات آئے کمیٹی میٹنگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ انتخابی عملہ آر ٹی ایس سسٹم سے آشنا نہیں تھا چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ 4500  پریذائیڈنگ افسران کے پاس آر ٹی ایس سسٹم ہی نہیں تھا انھوں نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل پر اعتراضات کے پوائنٹس لکھ کر کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی دوران بریفنگ نادرا کے نمائندے کا کہنا تھا نادرا کے چار سے پانچ لوگ آر ٹی ایس کو مانیٹر کر رہے تھے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کی مانیٹرنگ کیلئے الیکشن کمیشن کے 3 لوگ کام کرتے رہے تھے جبکہ الیکشن کمیشن  اور نادرا کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ سسٹم مکمل طور پر محفوظ تھا اگر کسی نے  بھی سسٹم میں مداخلت کی تو پتا چل جائے گا نمائندہ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ آر ٹی ایس یا آر ایم ایس میں مداخلت ہوئی ہو تو پتا چلانا مشکل نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر چوہدری تنویر علی خان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینٹر عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل انتخابات کے دن اور انتخابات کے دن کے بعد بدترین دھاندلی کی گئی اور الیکشن کمیشن نے قوم کے اربوں روپے ضائع کر دیے انتخابات کو پرامن قرار دینے والوں کو انتخابات کے دوران شہید ہونے ڈھائی سو شہری کیوں نظر نہیں آتے الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات نہیں کروا سکا اور اس کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگلی میٹنگ میں فافن کے نمائندے کو بھی بلایا جائے جن کی رپورٹ کے مطابق 169 حلقوں میں مسترد ہونے والے ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ ہیں انھوں نے انتخابی سسٹم میں غیر سرکاری افراد کے  شامل ہونے کے ثبوت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور حلقہ بندیوں پر بھی  اعتراضات کیئے اور کہا کہ انتخابات کے دنوں میں احتساب پر بھی الیکشن کمیشن نے مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے رکھی کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے  رزلٹ منیجمنٹ سسٹم اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر تجاویز طلب کر لی ہیں آج ہونے والی میٹنگ میں نو منتخب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے خصوصی شرکت کی کمیٹی کے تمام اراکین نے انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے ساتھ مل کر چلنے کا اعادہ بھی کیا سٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس پر سیاسی جماعتوں سے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ ساتھ چولستان کے صحرا میں قتل ہونے والی تینوں بچیوں کے معاملے میں تین دن کے اندر اندر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔