وزیراعظم کا عوام کو بڑا ریلیف،بجلی کی قیمت میں سوا 4 روپے کمی کر دی گئی
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی،یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ،یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیاگیا ،عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ،نیپرا نے 14 اکتوبر 2022کو سال 2021-22 کی چوتھی سہہ ماہی (کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ) کا فیصلہ دیا