جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کریں گے: وزیر خارجہ

 
0
157

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ایک غیر رسمی تقریب میں امریکی صدر نے بہت سے ممالک سے متعلق بات کی جس میں پاکستان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
ان کا کہنا تھا امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، صدر بائیڈن کے بیان کے حوالے سے امریکی سفیر کو طلب کر کے ڈیمارش کیا جائے گا۔