افغان مہاجرین کی جانب سے ہری پور کے ہیڈ کنسٹیبل خرم رشید کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

 
0
851

ہریپور مارچ 04 (ٹی این ایس): افغان مہاجرین کی جانب سے ہری پور کے ہیڈ کنسٹیبل خرم رشید کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا.پال آفس میں تعینات اسسٹنٹ انچارج ہیڈ کنسٹیبل خرم رشید کو بہترین خدمات اور مہاجرین کے ساتھ اچھے برتاؤ اور اخلاق سے پیش آنے پر افغان مہاجرین کے نمائندہ عہدیداران نے انکی خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا. ایڈیشنل ایس پی ہری پور زوالفقار خان جدون کے جانب سے ہیڈکنسٹیبل خرم رشید کی محکمانہ خدمات اور پبلک کے ساتھ اچھے رویے کو سراہا گیا اور افغان وفد کی موجودگی میں شیلڈ بھی دی گئی۔