پاکستان کے دورے پر آئے اسلامی ممالک تنظیم کے وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وفد کو بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر بریفنگ دی گئی او آئی سی اراکین نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر اظہار تشویش کیا۔

 
0
339

اسلام آباد مارچ 04 (ٹی این ایس): بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور دراندازی کا جائزہ لینے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کے چھ اراکین نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بھارت کی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر دیہات کو دیکھا۔

اس موقع پرپاکستان کے دورے پر آئے اسلامی ممالک تنظیم (او آئی سی) کے 6 رکنی وفد کو لائن آف کنٹرول پر معمول کی بھارتی اشتعال انگیزی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد کی قیادت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں وکشمیر ایمبیسڈر یوسف الدبئے کر رہے ہیں، وفد ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر کے دورے میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا خود جائزہ لے گا۔

وفد لائن آف کنٹرول پر بھاری اشتعال انگیزی اور فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہریوں سے ملاقات کر کے صورتحال کو معلوم کرے گا۔