اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قوانین کے مطابق تمام بنیادی قواعد و ضوابط کو پورا کرنا پڑے گا

 
0
740

اسلام آباد اگست 06 (ٹی این ایس): اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قوانین کے مطابق تمام بنیادی قواعد و ضوابط کو پورا کرنا پڑے گا اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ اس لیے تمام ہاوئسنگ سوسائٹیز کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیموں میں تمام بنیادی ضروریات جس میں ویسٹ سسٹم، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، روڈز نیٹ ورک اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔سی ڈی اے ہاؤسنگ سوسائیٹز کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور رہائشیوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے لیے بھر پور تکنیکی معاونت کرے گا۔
یہ ہدایات منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں دی گئیں۔ اجلاس میں اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائیٹز کوہاؤسنگ سوسائیٹز کو درپیش مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے نے کی جبکہ سی ڈی اے نے کی جبکہ سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن، پلاننگ ونگ کے سینئر افسران کے علاوہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سکیموں میں قواعد و ضوابط کو مکمل طور پر نافذ کر کے ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کو بھر پور سہولیات فراہم کریں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فوری طور پر اپنی سکیموں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس ضمن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے انجینئرنگ ڈیزائن سی ڈی اے کو دیں تاکہ ان پر غور کیا جا سکے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر ممکن ہو تو دو یا تین ہاؤسنگ سوسائٹیز مشترکہ طور پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کے لیے تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن سی ڈی اے کو دیں تاکہ اس کی سکروٹنی کر کے اس کے قابلِ عمل ہونے کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں سوسائیٹز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سکیموں میں روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کومزید بہتر بنائیں تاکہ ان میں رہائش پذیر لوگوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سی ڈی اے ان ہاؤسنگ سوسائیٹز کے روڈ نیٹ ورک کی نشاندہی میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔ ہاؤسنگ سوسائیٹز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاؤسنگ سوسائیٹز کے لیے بنائے جانے والے قوانین اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور لے آؤٹ پلان اور این او سی کے اجراء کے لیے تمام قواعد و ضوابط کو مکمل کریں۔
ہاؤسنگ سوسائیٹز سے کہا گیا ہے کہ وہ لے آؤٹ پلان اور این او سی کے اجراء کے لیے قابل عمل تجاویز سی ڈی اے کو دیں تاکہ ان تجاویز کو اسلا م آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے لیے بنائے جانے والے کمیشن کے سامنے پیش کیں جا سکیں۔