اسلام آباد پولیس، رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن

 
0
747

اسلام آباد اگست 07 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس، رینجرز اور سکیورٹی اداروں کا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ بری امام مسلم کالونی اور گردونواح میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 05مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن 810اشخاص،310گھروں،13دکانوں اور 05ہوٹلز کو چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن دوپسٹلز،دو بارہ بور رائفلز،ایک 7ایم ایم،دو موٹر سائیکل قبضہ میں لئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔