راولپنڈی صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، جواء کھیلتے 10 ملزمان گرفتار

 
0
3146

راولپنڈی مارچ 07 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق داؤ پر لگی رقم 7660روپے، 6 موبائل و دیگرآلات جواء کو قبضہ لے لیا۔ گرفتار ملزمان میں سلیم صفدر، مرادعلی ،سہیل خان ، محمد شبیر،ذوالفقار، محمد سیلمان، طارق، محمد شیراز، عدنان خان اور محمد اعجاز شامل ہیں۔ قمار بازوں کےخلاف کاروائی SHO صدر بیرونی ندیم ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، پولیس معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اولین ترجیح ہے۔ قمار بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس پی صدر ضیاءالدین