ہری پور موبائل سکواڈ H-2کی کاروائی ، 2030گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج،

 
0
22456

ہری پور مارچ 11 (ٹی این ایس): سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات پر منشیات روک تھام مہم صوبہ بھر میں کامیابی سے جاری،*
تفصیلات کے مطابق سید الامین ڈائریکٹر ہزارہ ریجن کے زیر نگرانی اور عمارخان جدون ETO ہری پور کے زیر سرپرستی H-2 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر رفیق نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جھاری کس انٹرچینج پر دوران ناکہ گاڑی میں سوار عظیم ولد خیبر زمین سکنہ صوابی 2030گرام چرس برآمد کی ، گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ،