اسلام آباد میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے مورخہ 05 اپریل 2020 تک بند رہیں گے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف اسلام آباد

 
0
534

اسلام آباد مارچ 13 (ٹی این ایس): فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف اسلام آباد کے ایک نوٹس کے مطابق اسلام آباد میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، مدرسہ، ڈے کئیر سنٹر اور یونیوسٹیز مورخہ 05 اپریل 2020 تک بند رہیں گےٓ، ماسوائے فیڈرل بورڈ کے میٹرک (نہم، دہم) کے امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔